جس کی آنکھوں میں کٹی تھیں صدیاں

اس نے صدیوں کی جدائی دی ہے


سمپورن سنگھ گلزار


-------------------


سبب جو اس جدائی کا بنا ہے 

وہ مجھ سے خوبصورت ہے ؟ نہیں تو!


جون ایلیا


-------------------


بتاؤ کیا کرو گی گر ملن کی ساعتوں میں

بہت آہستہ آہستہ جدائی پھیل جاۓ 

 

فرح گوندل


-------------------


میں نے یک طرفہ جدائی کی اذیت دیکھی 

میں نے جھیلا ہے جزیرے پہ بھٹکتا ہوا دکھ


زہرا شاہ


-------------------


بزم راس آتی نہیں اور مجھے خلوت میں

کاٹ کھاتا ہے فقط زخمِ جدائی کا دکھ


روبینہ صدیق رانی


-------------------


جدائی آخری سمے وصال تک نہ لا سکی

ہم ایسے بدنصیب صرف کال پر جدا ہوئے


محمد مبشر میو


-------------------


جانے والا نہیں جدائی کا داغ

مستقل ہے یہ جگ ہسائی کا داغ


جاذل


-------------------


میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے 

تو نے تو جا کر جدائی میری قسمت کر دی 


احمد ندیم قاسمی


-------------------


وہ بولا مار دُوں تجھکو؟ کہا تری مرضی

وہ بولا میری جدائی ؟ کہا خدارا نہیں


تحسین علی نقوی


-------------------


میں بے دماغ سہی تُو تو عقل والا تھا

تجھے یہ کس نے کہا تھا جدائی اچھی ہے


راشد خان عاشر


-------------------


خالی رستے پہ مجھے چھوڑ کے جانے والے

لوٹ کر دیکھ میں اب قیس نما سوچتا ہوں


یار دو طرفہ محبت میں جدائی، حد ہے

ہو گیا ہاتھ سے کیوں ہاتھ جدا،سوچتا ہوں


بلال قیس


-------------------


یہ میری آنکھوں کے گرد حلقے تیری جدائی بتا رہے ہیں

وہ پیار کرنے پہ اڑ گیا ہے سو اسکو رونا سکھا رہے ہیں


مصطفی کمال


-------------------


کچھ جدائی نے کیا خشک رگوں میں اکرام

کچھ لہو دل نے مرے پھینک دیا چہرے پر


محمد اکرام قاسمی